سندھ حکومت کا آبادگاروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ
Web Desk
11 November 2026
سندھ حکومت نے ربیع سیزن کے لیے ‘سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام’ کے تحت آبادگاروں کو 17 ارب روپے کی مجموعی سبسڈی 20 نومبر کو جاری کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 20 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران اس سبسڈی کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ صوبائی وزیر زراعت سردار محمد بخش خان مہر کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے رواں ربیع سیزن میں صوبے کے ساڑھے 5 لاکھ سے زائد آبادگار اس مالیاتی پروگرام سے براہِ راست مستفید ہوں گے۔ سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو نے اجلاس کو آبادگاروں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور افتتاحی تقریب کے انتظامات پر تفصیلات پیش کیں۔
متعلقہ عنوانات
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
11 November 2026
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
11 November 2026
ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا
11 November 2026
پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول
11 November 2026
سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس اور تیل کے بڑے ذخائر دریافت
11 November 2026
پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام
11 November 2026
عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی
11 November 2026
9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
11 November 2026