LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان ایف بی آر نے نئے ٹیکس دہندہ کیلئے 25 ہزار روپے کا سرچارج ختم کردیا پاکستان کو ایل این جی درآمد کے لئے مہنگی ترین بولیاں موصول پاسپورٹ میں ردوبدل کے ذریعے سفری ریکارڈ چھپانے کی کوشش ناکام عدالت نے لکی مروت کے شہری کا اسلام آباد کا ڈومیسائل بنانے کی ہدایت کر دی 9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے منتقل بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رحجان ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ تاحال جاری واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا، نئی حکومت تشکیل نہ پاسکی

9 مئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

Web Desk

11 November 2026

انسدادِ دہشت گردی عدالت پشاور نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدم پیشی پر نامزد ملزمان سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی، جہاں تفتیشی افسر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اسی کیس میں نامزد دیگر رہنماؤں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم نے قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کر دی اور کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔