چین میں پھیپھڑوں کے کینسر سے اموات میں اضافے کا امکان
Web Desk
1 September 2026
بیجنگ: چین میں کی گئی ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تیزی سے عمر رسیدہ ہوتی آبادی اور ماحولیاتی عوامل کی وجہ سے 2030 تک ملک میں پھیپھڑوں کے کینسر سے ہونے والی سالانہ اموات کی تعداد 7 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
چینی محققین نے 2013 سے 2021 کے دوران ملک بھر کے 605 نگرانی مراکز سے حاصل کردہ تقریباً 2 ارب 37 کروڑ ‘پرسن ایئر’ (Person-Years) ڈیٹا کا جامع تجزیہ کیا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ عمر کے لحاظ سے کینسر سے اموات کی تناسب میں کچھ کمی دیکھی گئی ہے، تاہم آبادی میں مجموعی اضافے اور بڑی عمر کے افراد کی تعداد بڑھنے کے باعث پھیپھڑوں کے کینسر سے ہونے والی مجموعی اموات کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق سگریٹ نوشی چین میں اس مہلک بیماری کی بنیادی وجہ ہے، جہاں بالغ آبادی کا تقریباً 26.6 فیصد حصہ سگریٹ نوشی میں مبتلا ہے جبکہ ایک بڑی تعداد بالواسطہ دھوئیں (Passive Smoking) سے متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ صنعتی ترقی اور فضائی آلودگی بھی کینسر کے کیسز میں اضافے کا اہم سبب ہیں۔ ماہرینِ صحت نے زور دیا ہے کہ تمباکو نوشی کی روک تھام اور فضائی آلودگی کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ عمر رسیدہ ہوتی آبادی کی صحت کے لیے ہنگامی بنیادوں پر حکمتِ عملی ترتیب دی جائے۔
متعلقہ عنوانات
ایڑی کا درد نظر انداز نہ کریں، کن علامات پر ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے؟
4 October 2026
وزن میں کمی کے دوران جسم کی زائد چربی کہاں جاتی ہے، حیران کُن جواب
4 October 2026
دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت
3 October 2026
پاکستان میں 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت : ڈاکٹر مختار برتھ
2 October 2026
لوئر دیر میں پُراسرار بیماری سے 7 افراد جاں بحق، درجنوں بچے زیر علاج
1 October 2026
پاکستان میں نیشنل مینٹل ہیلتھ پالیسی 2026-2035 کا اجرا
1 October 2026
وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز
1 October 2026
لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال
1 October 2026