LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

وکلا کی عدم پیشی پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے صدر سپریم کورٹ کو طلب کر لیا

Web Desk

19 January 2026

اسلام آباد: وکلا کی مسلسل عدم پیشی پر چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے صدر سپریم کورٹ بار کو طلب کر لیا اور برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک طرف جلد سماعت کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں، لیکن دوسری طرف وکلا پیش نہیں ہوتے۔

چیف جسٹس نے بار کو ہدایت کی کہ وکلا کو پابند کیا جائے، جبکہ صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید نے پیش نہ ہونے والے وکلا پر جرمانے کے امکان پر بات کی۔ چیف جسٹس نے پہلی بار وکلا پر جرمانہ نہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ (بار) وکلا کو پابند کریں۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ اگر وکلا اسلام آباد نہیں آ سکتے تو ویڈیو لنک کی سہولت موجود ہے تاکہ عدالت کی کارروائی میں شمولیت ممکن ہو سکے۔ جسٹس شاہد بلال نے کہا کہ وکلا کی جانب سے کیسز ملتوی کرنے کی بہت زیادہ درخواستیں آرہی ہیں، جس کی وجہ سے عدالتی نظام متاثر ہو رہا ہے۔