اوزیمپک استعمال کرنے کی افواہوں پر چارلیز تھیرون کا دلچسپ ردعمل
Web Desk
15 July 2026
ہالی ووڈ کی آسکر یافتہ اداکارہ چارلیز تھیرون نے دبلا ہونے کے بعد خود پر ہونے والی حالیہ تنقید اور وزن کم کرنے والی دوا ‘اوزیمپک’ کے استعمال کی افواہوں کا انتہائی دلچسپ اور منفرد انداز میں جواب دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ 50 سالہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیویارک کے معروف جاپانی ریسٹورنٹ ‘تامایورا’ میں عشائیے کے دوران سوشی، مشروم سوپ اور آئس کریم سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا، ’’آپ سب نے کہا تھا کہ کچھ کھاؤ… نیویارک کے بہترین کھانے کے لیے شکریہ۔‘‘ ان کے اس پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حالیہ طنز کا بالواسطہ جواب قرار دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پیرس میں ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی نئی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ کے پریمیئر کے موقع پر چارلیز تھیرون کے کمزور سراپے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی تھی، جہاں کچھ ناقدین نے انہیں ‘ڈھانچے’ سے تشبیہ دی تھی، تاہم اداکارہ کی اس نئی پوسٹ پر ان کے مداحوں نے بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے باوقار انداز کو سراہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سلمان خان کا جعلی اے آئی ویڈیوز بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ
29 September 2026
1 سال تک میں بینائی سے محروم رہا: حسن شہریار
28 September 2026
ٹیلر سوئفٹ سب سے زیادہ وی ایم اے ایوارڈز جیتنے والی فنکارہ بن گئیں
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026