انزائٹی جیسے عام عارضے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
Web Desk
5 March 2026
امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ معیاری نیند انزائٹی سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق انزائٹی ایک ایسا ذہنی عارضہ ہے جو موجودہ دور میں تیزی سے عام ہو رہا ہے اور اس کا علاج عموماً سائیکو تھراپی یا ادویات سے کیا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں مبتلا افراد کو ذہنی کے ساتھ ساتھ جسمانی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ جذباتی استحکام اور نیند کے انداز میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں۔ اس تحقیق میں نیند، بڑھتی عمر کے ساتھ دماغی حجم میں کمی اور انزائٹی کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق میں 61 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا جن کی عمر 65 سال سے زیادہ تھی اور انہیں روزمرہ زندگی میں کسی نہ کسی حد تک انزائٹی کا سامنا رہتا تھا۔ محققین نے نیند کے دوران دماغی سرگرمیوں کا ڈیٹا اسکینز کے ذریعے حاصل کیا اور اس بات کا تجزیہ کیا کہ نیند کے معیار کا انزائٹی کی سطح پر کیا اثر پڑتا ہے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ اچھی اور معیاری نیند انزائٹی کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ہر عمر میں بہتر نیند دماغی صحت کے لیے ضروری ہے اور یہ ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ تحقیق جرنل کمیونیکیشنز سائیکولوجی میں شائع ہوئی ہے۔
انزائٹی دراصل جسم کا تناؤ کے لیے قدرتی ردعمل ہے جس میں خوف یا فکر کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ اس کی عام علامات میں دل کی دھڑکن تیز ہونا، سانس پھولنا، تھکاوٹ اور توجہ مرکوز کرنے میں دشواری شامل ہیں، تاہم ہر فرد میں اس کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026