براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
Web Desk
1 August 2026
دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک پر برفانی تودہ (ایوالانچ) گرنے سے پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 8 کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے، جن کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ دوسری جانب، واقعے میں لاپتہ ہونے والے دیگر 2 کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی ایک 10 رکنی ٹیم کیمپ ٹو سے کیمپ تھری کی جانب پیش قدمی کے دوران اچانک برفانی تودے کی زد میں آ گئی تھی۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق، ہلاک ہونے والے 4 افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، جن میں سے 3 میتوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم، خراب موسم امدادی کارروائیوں میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔
پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی سمیت مزید 2 کوہ پیما تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ڈرون فوٹیج اور جدید وسائل کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان کی حکومت نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر سیاحت نیک نام کریم اور کمشنر بلتستان کے مطابق، لاپتہ کوہ پیماؤں کی بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جیسے ہی موسم سازگار ہوگا، آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 21 نشستوں پر پولنگ کل، 12 لاکھ سے زائد ووٹرز شامل
1 August 2026
پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن
1 August 2026
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کرگئے
1 August 2026
امریکا اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ میں ایران کامیاب رہا: باقر قالیباف
1 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی امریکی اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کو سرمایہ کاری کی دعوت
1 August 2026
کشمیر کی حکومت و مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں: بلاول بھٹو زرداری
1 August 2026
سورینج کان حادثہ: 45 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل، 34 لاشیں نکال لی گئیں
1 August 2026
ایف بی آر نے جولائی میں ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر لیا
1 August 2026