LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ پاسداران انقلاب کا قشم کے جنوب میں امریکی ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر مذہبی امور، سینیٹر ضمیر گھمرو اور قائم علی شاہ کی ملاقاتیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری امام ہاؤس سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کر دیا سرکاری اداروں کو خودکفیل بنانے کیلئے مؤثر نظام لانا چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس صاحبان کے نام خط حقائق کے منافی اور دراصل این آر او کی درخواست ہے پاکستانی معیشت کے تمام اہم اشاریوں میں بہتری، سٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ جاری پنجاب حکومت نے اینٹی ریپ ایکٹ لانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، عظمیٰ بخاری سالک حسین کا مریم نواز کو قانونی جواب، 2 نوٹس بھی بھجوا دیے ماسکو پر رواں سال کے بڑے حملوں میں سے ایک ناکام، سیکڑوں ڈرون تباہ بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام اڈیالہ جیل سے کھلا خط بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر؛ مکمل طبی ریکارڈ طلب کے پی میں 3 ایم پی او حراست اور گورنر راج کیس؛وفاقی آئینی عدالت میں فریق بننے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کر دیں

روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات

Web Desk

16 November 2026

روس اور یوکرین کے درمیان رات بھر شدید ڈرون حملوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سیکڑوں بغیر پائلٹ طیارے مار گرانے کے دعوے کیے ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق ان کے فضائی دفاعی نظام نے رات بھر کی کارروائیوں میں روس کے 131 ڈرونز تباہ کیے، تاہم روسی حملوں کے نتیجے میں دنیپرو، زاپوریزیا اور دیگر علاقوں میں عمارتوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ کم از کم 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب روسی حکام نے یوکرین کے 1300 سے زائد ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بین الاقوامی خبر ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق یوکرینی ڈرون حملوں میں روس کی صنعتی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، مختلف علاقوں میں متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔