اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
Web Desk
16 November 2026
راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کے سپرنٹنڈنٹ نے جیل میں ایک خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کو مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ایسا کوئی واقعہ ہرگز پیش نہیں آیا اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبر سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے خواتین سمیت تمام قیدیوں کی حفاظت، صحت اور صفائی ستھرائی کے لیے تمام ضروری اور مؤثر اقدامات یقینی بنائے جاتے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق جیل کے تمام سیلز اور بیرکس کی باقاعدگی سے صفائی اور روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کیا جاتا ہے، جبکہ کسی بھی قسم کے حشرات یا موذی جانوروں سے بچاؤ کے لیے باقاعدہ جراثیم کش اور حشرات کش اسپرے بھی کرائے جاتے ہیں۔
جیل انتظامیہ نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا ہے کہ غیر مصدقہ اور سنسنی خیز خبروں کی اشاعت سے گریز کیا جائے اور کسی بھی بے بنیاد الزام یا خبر کو شائع کرنے سے قبل جیل انتظامیہ کا باضابطہ مؤقف ضرور حاصل کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
16 November 2026
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026