ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
Web Desk
16 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، باہمی روابط اور معاشی انضمام کے فروغ کے لیے پختہ عزم رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں ای سی او وزراء کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے اجلاس کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور اسلام آباد اعلامیے سمیت 2026ء سے 2035ء تک معاشی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔ 2026-2027ء کے لیے پاکستان کو ملنے والی ای سی او صدارت اور اس کے موضوع “مضبوط اور مستحکم ای سی او کے لیے علاقائی تعاون کی بحالی” کو اجاگر کرتے ہوئے شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی سی ٹی اور ٹرانسپورٹ راہداریوں کے ذریعے تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں سے منسلک راہداریاں بالخصوص خشکی میں گھرے رکن ممالک کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے نئے مواقع فراہم کر سکتی ہیں۔ انہوں نے تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو بنیادی راستہ قرار دیتے ہوئے رکن ممالک کو 2027ء کے لیے لاہور کو ای سی او کا سیاحتی مرکز قرار دیے جانے کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان آئندہ سال وزراء کونسل کے اجلاس اور ای سی او سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے وفود کا بھرپور خیرمقدم کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026
ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
16 November 2026
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
16 November 2026
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ عالمی حکمت عملی ناگزیر: مراد علی شاہ
16 November 2026