حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا
Web Desk
16 November 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تین روزہ وقفے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 328 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ایک روز کے لیے ڈیزل کی نئی قیمت 358 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق کل 17 نومبر بروز منگل صرف ایک روز کے لیے ہوگا۔ واضح رہے کہ تین روزہ وقفے کے بعد حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں یہ معمولی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت
16 November 2026
اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل
16 November 2026
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026