اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
Web Desk
16 November 2026
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ، آئینی عدالت اور ہائیکورٹ کے نام لکھے گئے خط پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے موجودہ نظام کے خلاف ایک واضح چارج شیٹ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ خط میں قیدی کے بنیادی حقوق کی پامالی اور جعلی ایف آئی آرز کے پہاڑ تلے دبانے کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا ٹرائل بھی درست انداز میں نہیں ہوا۔ علامہ ناصر عباس نے خط کے آخری الفاظ کو انتہائی تکلیف دہ اور خطرناک صورتحال کی عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ “زندہ رہوں گا تو انصاف کے لیے لڑ سکوں گا” جیسے جملے بتاتے ہیں کہ ایک انتہائی مضبوط شخصیت کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ وزراء کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر وزراء کو کوئی مسئلہ ہو تو کیا ان کے اہل خانہ ایسے دعوے کریں گے، اور کیا خود وزراء کھانا کھانے کے بعد بیمار نہیں ہوتے؟ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان حکمرانوں کے سینے میں پتھر کا دل ہے، کیونکہ جو شخص پاکستان کا ہیرو اور ملکی سرمایہ ہے، اسے چھوٹے اور حقیر لوگوں کے شکنجے میں دے کر بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ علامہ ناصر عباس نے خبردار کیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ بھی ہوا تو اقتدار میں موجود تمام افراد، انہیں قید رکھنے والے اور اس حکومت کو مسلط کرنے والے براہِ راست ذمہ دار ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
16 November 2026
ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
16 November 2026
روس یوکرین میں ڈرون جنگ شدت اختیار کرگئی، دونوں جانب بھاری نقصانات
16 November 2026