LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ تک گرگیا

Web Desk

6 January 2026

برطانیہ میں شدید سردی کی لہر کے باعث ہر گزرتی رات کے ساتھ کم سے کم درجۂ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں۔ نورفوک کے علاقے مارہم میں درجۂ حرارت منفی 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سخت موسم کی وجہ سے بچوں کی کرسمس تعطیلات طویل ہو گئی ہیں اور سینکڑوں اسکول مسلسل دوسرے روز بھی نہیں کھل سکے۔ شدید سردی اور برفباری کے باعث سڑک، ریل اور فضائی سفر بھی شدید متاثر ہوا ہے، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز گاڑیوں کے خراب ہونے پر مدد طلب کرنے والوں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر شمالی اسکاٹ لینڈ میں برفباری کے باعث ٹرین سروسز شام تک مکمل طور پر بحال ہونے کا امکان نہیں، جبکہ لندن اور ہالینڈ کے درمیان یورو اسٹار سروس میں بھی خلل پڑا ہے اور ٹرینیں برسلز سے آگے نہیں جا رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبرڈین اور انورنس ایئرپورٹس پر شدید برفباری کے باعث پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ لیورپول جان لینن ایئرپورٹ بھی عارضی طور پر مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔