LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان ’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار

‘ٹوٹل اکلپس آف دی ہارٹ’ کی شہرت یافتہ برطانوی راک اسٹار بونی ٹائلر 75 برس کی عمر میں چل بسیں

Web Desk

9 July 2026

‘ٹوٹل اکلپس آف دی ہارٹ’ (Total Eclipse of the Heart) جیسے شہرہ آفاق گانوں سے دنیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی معروف ویلش گلوکارہ بونی ٹائلر (جن کا اصل نام گینور ہاپکنز تھا) 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ رواں سال مئی میں پرتگال میں آنتوں کی ہنگامی سرجری کے بعد وہ کومہ میں چلی گئی تھیں، اور اگرچہ وہ کومہ سے باہر آ گئی تھیں لیکن انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زندگی کی جنگ ہار گئیں۔ اپنی منفرد، بھاری اور کھرکری آواز کی وجہ سے ‘فیمیل راڈ اسٹیورٹ’ کہلانے والی بونی ٹائلر نے اپنے 50 سالہ میوزک کیریئر میں کئی سپر ہٹ گانے دیے۔ وہ امریکا میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی اور واحد ویلش گلوکارہ تھیں۔ انہوں نے 2013 میں یوروویژن میں برطانیہ کی نمائندگی کی جبکہ موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر انہیں 2023 میں برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے ایم بی ای (MBE) کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔