چیک باؤنس کیس: بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو مصیبت میں پھنس گئے
Web Desk
10 July 2026
چیک باؤنس کیس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار و کامیڈین راجپال یادیو کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے ان کے خلاف دائر چیک باؤنس کیسز میں تین ماہ قید کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، عدالت نے مجموعی طور پر سات مقدمات میں انہیں تین تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے، جو تمام سزائیں بیک وقت چلیں گی، جبکہ راجپال یادیو کو ہر مقدمے میں شکایت کنندہ کو ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، عدالت نے اداکار کو شکایت کنندہ کو مزید ایک کروڑ چار لاکھ روپے اور ریاست کو 25 ہزار روپے، جبکہ ان کی اہلیہ رادھا یادیو کو بھی ہر مقدمے میں 5 لاکھ 51 ہزار روپے ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فیصلے کے مطابق، ان کی جانب سے پہلے سے ادا کیے گئے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کل رقم میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے، تاہم جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں انہیں مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ راجپال یادیو نے 2010 میں اپنی فلم “آٹا پٹا لاپٹا” کے لیے 5 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا، جس کی ناکامی کے بعد یہ مالی تنازع کھڑا ہوا تھا
متعلقہ عنوانات
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026