LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی ورلڈ آرٹ دبئی میں 10 ہزار فن پارے نمائش کیلئے پیش، قیمتیں 100 سے 20 ہزار ڈالر تک جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شارجہ انوویشن ڈیز 2026ء کا افتتاح کر دیا گیا پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت

بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد حملے کی شدید مذمت

Web Desk

6 February 2026

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ اور مسجد پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عبادت گاہ میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت، دین اور قومی ضمیر پر حملہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب یا نظریہ معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، اور ایسے واقعات پاکستان کی وحدت اور اقدار پر براہِ راست حملہ ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک بھر میں عبادت گاہوں کے تحفظ کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو نفرت، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، اور ایسے جرائم کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔

چیئرمین پی پی پی نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک دعائیں بھی کیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں سیکیورٹی ایجنسیاں عبادت گاہوں اور عوامی مقامات پر سیکیورٹی سخت کر رہی ہیں تاکہ ممکنہ خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔