پاکستان سمیت 15 ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی مذمت
Web Desk
20 November 2026
پاکستان سمیت 15 ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی تعمیر اور غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کو کسی قسم کی قانونی حیثیت نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، قطر اور اردن سمیت 15 ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں برطانیہ اور آسٹریلیا کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا گیا ہے، اور بالخصوص غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والی تنظیم کے خلاف برطانیہ کی پابندیوں کو سراہا گیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے امید ظاہر کی کہ برطانیہ اور آسٹریلیا کے ان اقدامات سے دیگر ممالک کو بھی غیر قانونی اسرائیلی سرگرمیوں کے خلاف عملی قدم اٹھانے کی ترغیب ملے گی۔
مشترکہ اعلامیے میں 15 ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع منصوبے پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سنگین انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
وزرائے خارجہ نے دو ٹوک مؤقف دہرایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کا واحد قابلِ عمل راستہ دو ریاستی حل ہے، جس کے تحت ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا
20 November 2026
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی
20 November 2026
ترکیہ نے اپنا پہلا بغیر پائلٹ جنگی طیارہ قزل ایلما مسلح افواج کے حوالے کر دیا
20 November 2026
اینتھروپک کے حصص کی فروخت، کمپنی کی مالیت 15 کھرب تک پہنچ گئی
20 November 2026