LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات، کامیابی کے دعوے، مشترکہ اعلامیہ جلد متوقع ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا

افغانستان سے ڈرون حملے ملکی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں: بلاول بھٹو

Web Desk

26 September 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کی حدود میں ڈرونز کے ذریعے کی جانے والی دراندازی اور حملوں کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان ڈرون حملوں کو پاکستان کی ملی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے، سرحد پر مستعد پاک افواج اور سیکیورٹی حکام کو تمام 8 دشمن ڈرونز کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی مہارت سے تباہ کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں ڈرون لانچنگ اور اسٹوکس کے 10 ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر اس بزدلانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے طالبان حکام سے جواب طلبی کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت محض لاتعلقی کے بیانات پر اکتفا نہ کرے بلکہ وضاحت دے کہ ان کی سرزمین سے پاکستان پر حملہ کیوں اور کیسے ہوا۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی مسلح کارروائیوں کو فوراً روکے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرے۔