LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن منصوبے کا خیرمقدم، فلسطینی ریاست کے قیام پر زور بورڈ آف پیس نے غزہ میں جنگ بندی پر عملدرآمد کا روڈ میپ جاری کردیا آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کی تمام شکایات پر کھلی سماعت کی جائے: بلاول بھٹو ایران کی فوجی صلاحیت تیزی سے ختم ہو رہی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ پی ٹی آئی بائیکاٹ کی سیاست چھوڑ کر جمہوری عمل میں حصہ لے: مراد علی شاہ کا مشورہ الجزائر میں بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک، درجنوں زخمی جعلی اے آئی سرمایہ کاری سکیم، عارف حبیب گروپ کا سٹاک ایکسچینج کو انتباہی خط پاسداران انقلاب کا امریکی نگرانی میں آبنائے ہرمز عبور کرنیوالے جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ دہشت گردوں سے بات چیت کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈال دیں ورنہ ختم کر دیئے جائیں گے: پاک فوج ہسپتال بنا کر علاج کرنا ہیلتھ کیئر نہیں، انسانوں کو بیماریوں سے بچانا حقیقی صحت ہے۔وفاقی وزیر صحت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 21 نشستوں پر الیکشن 02 اگست کو: 12 لاکھ ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، پی ایس ایل سیزن کی تیاریوں پر گفتگو

آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی کی تمام شکایات پر کھلی سماعت کی جائے: بلاول بھٹو

Web Desk

31 July 2026

پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں جاری انتخابی عمل کی شفافیت پر زور دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابی دھاندلی کی تمام موصول ہونے والی شکایات پر 02 اگست سے قبل کھلی عدالت میں سماعت کی جائے। سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر اپنے اہم بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے انتخابی مرحلے کی کریڈیبلٹی اور ساکھ کا انحصار شفافیت اور غیر جانبداری پر ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ شکوک و شبہات کے خاتمے کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج، بیلٹ پیپرز اور انتخابی ریکارڈ کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔ چیئرمین پی پی پی نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کا آئینی فرض کسی خاص پارٹی کو کامیاب کرانا نہیں بلکہ کشمیر کے عوام کے ووٹ کی حفاظت کرنا ہے؛ پیپلز پارٹی کسی احسان کے بجائے صرف اپنے آئینی و جمہوری حق اور آزادانہ انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔