LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

سندھ حکومت کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیاجارہاہے، بلاول بھٹو

Web Desk

15 January 2026

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی صحت کے شعبے میں بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، پورے سندھ میں صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، صوبے میں عالمی معیار کی صحت کی سہولتیں مفت دی جارہی ہیں، جناح اسپتال کو عالمی معیار کا بنایا، این آئی سی وی ڈی میں دل کے امراض کا علاج مفت کیا جارہا ہے۔

سندھ میں این آئی سی وی ڈی طرز کے 11 اسپتال قائم کیے ہیں، سندھ میں کینسر کا مہنگا ترین علاج مفت کیا جا رہا ہے۔۔پہلی بار کینسر کے علاج کے لیے سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزیدکہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں جامعات کی تعداد دگنی کی،صوبے میں تخفیف غربت پروگرام شروع کیا،  دو لاکھ سولر سسٹم بھی تقسیم کیے،، سندھ حکومت کی کوششوں سے ریونیوکلیکشن میں بھی بہتری آئی ہے۔ سندھ حکومت ہر شعبےکی بہتری کے لیےکام کر رہی ہے، صوبائی حکومت کی کوششوں کو  عالمی سطح  پر تسلیم کیا جارہا ہے۔