پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس، ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیش رفت
Web Desk
28 August 2026
وزیر مملکت و چیئرمین پاکستان ورچوئل ایٹموسفیرک اینڈ ویب 3 ایجنسی (پیوارا) بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ کے اپنے اہم دورے کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس، فن ٹیک اور ورچوئل اثاثوں میں تعاون بڑھانے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آرتھر یوئن، سیکرٹری فنانشل سروسز کرسٹوفر ہوئی اور قانون ساز کونسل کے رکن ڈنکن چیو سے جداگانہ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ورچوئل اثاثوں اور فن ٹیک کے لیے ریگولیٹری بنیادیں قائم کر دی ہیں اور اب ملک کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا نیز سرکاری سکیورٹیز، صکوک اور دیگر اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے لیے ہانگ کانگ ماڈل سے استفادہ کرنا ہے۔ ان ملاقاتوں میں ویب تھری، مصنوعی ذہانت (AI) اور سائبر سکیورٹی میں مشترکہ اقدامات اور شفاف ورچوئل اثاثہ ایکو سسٹم کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا
متعلقہ عنوانات
کراچی صرافہ مارکیٹ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تین روزہ کمی کے بعد بڑا اضافہ
30 September 2026
زندہ دلان لاہور کیلئے بڑی خوشخبری! 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری
30 September 2026
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ
30 September 2026
26 نومبر احتجاج کیس، اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
30 September 2026
کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
30 September 2026
FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
30 September 2026
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
30 September 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026