پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا، ہمیں مکمل آزادی ہے: بینیتا ڈیوڈ
Web Desk
17 April 2026
معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل بینیتا ڈیوڈ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان میں بطور مسیحی رہنے کے اپنے تجربات اور مذہبی ہم آہنگی پر کھل کر گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران بینیتا ڈیوڈ نے بتایا کہ پاکستان میں مسیحی برادری ناصرف اپنے مذہبی تہوار جیسے کرسمس اور ایسٹر روایتی جوش و خروش سے مناتی ہے، بلکہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کی خوشیوں میں بھی برابر کی شریک ہوتی ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “ہم مسیحی سال میں چار عیدیں مناتے ہیں” اور تمام ثقافتی تقریبات میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔ اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں انہیں اپنے عقائد کے تحفظ، عزت اور روزگار کے بہترین مواقع ملے ہیں اور وہ یہاں مکمل آزادی محسوس کرتی ہیں۔
گفتگو کے دوران انہوں نے ٹی وی پروگرامز میں اقلیتی فنکاروں سے کیے جانے والے مخصوص سوالات پر بھی بات کی۔ بینیتا کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر اس بات کو سخت ناپسند کرتے ہیں کہ شوز میں مذہب سے متعلق غیر ضروری یا عجیب سوالات اٹھائے جائیں۔ پوڈ کاسٹ کے میزبان نے بھی اس نکتے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سنیتا مارشل جیسے دیگر مسیحی فنکاروں سے بار بار ان کے عقائد کے بارے میں پوچھنا ایک غیر مناسب رجحان ہے جس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026
لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
23 October 2026
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق
23 October 2026
والد والدہ سے اتنی محبت کرتے تھے کہ میکے جانے پر طلاق کا جعلی نوٹس بھجوا دیا: اسماء عباس
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
فلم ’گھوسٹ اسکول‘ 3 ماہ کی قانونی جدوجہد کے بعد سندھ میں ریلیز کیلئے تیار
22 October 2026
بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، فلمی دنیا سوگوار
22 October 2026