LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے رابطہ نہیں، کب تک ونڈربوائے اورسپرمین کا انتظارکریں گے، بیرسٹرگوہر

Web Desk

20 January 2026

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں بہتر ہے صلح صفائی ہو لیکن حکومت ایک طرف ہاتھ ملائے دوسرے سے مکا مارے تو حالات بہتر نہیں ہوں گے، فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، بانی سے تین بہنوں کو ملاقات کرنی ہے اور باقی لوگ یہاں اظہار یک جہتی کے لیے آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت پر الزامات نہیں لگنے چاہئیں، حکومت خیبرپختونخوا کو بھی ایسے کام نہیں کرنے چاہئیں، جس سے ان پر الزامات لگ جائیں اور جو لوگ الزامات لگاتے ہیں ان سے گزارش ہے ثبوت بھی لائیں۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ آپ کب تک سپرمین اور ونڈر بوائز کے انتظار میں رہیں گے، عدلیہ خدا کے لیے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سنیں اور انصاف کریں، بشریٰ بی بی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں پھر ان کو کیوں سزا دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بالکل واضح ہیں اگر کوئی بیک ڈور رابطہ ہوتا ہے تو ہم نہیں چھپائیں گے، ہمارا فی الوقت اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے کوئی رابطہ نہیں، علامہ راجا ناصرعباس اور محمود خان اچکزئی پر اب بڑی ذمہ داری ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گریبانوں سے ہاتھ نکالنا ہوگا، گریبانوں میں ہاتھ ڈال کے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ہم سب کو اپنی انا ختم کرنی ہوگی.

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر عوام میں بات نہیں کرتا، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کچھ اس طرح کی باتیں ہوئیں، میں نے اجلاس مؤخر کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں بہتر ہے صلح صفائی ہو، پی ٹی آئی پاکستان، افواج پاکستان اور ریاست کے ساتھ کھڑی ہے، جب بھی ملک کی بات آئی ہم نے بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ8  فروری ہمارا علامتی دن ہے، اس دن ہمارا مینڈیٹ چوری ہوگیا تھا، ہم 8 فروری کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔