LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں 869 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا: بم ڈسپوزل رپورٹ اسحاق ڈار کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں، اسلام آباد یادداشت پر عمل درآمد پر زور امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ

ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم

Web Desk

22 September 2026

ایران کے صدر مسعود پزشکیان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو گئے ہیں۔ امریکا روانگی سے قبل تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اس عالمی فورم پر ایران کا مؤقف اور جغرافیائی صورتحال کا فریم ورک بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایرانی عوام کو درپیش مشکلات اور مخالفین کے اقدامات سے دنیا کو آگاہ کریں گے، اور یہ اجلاس ایران کا پیغام عالمی برادری تک پہنچانے کا ایک اہم موقع ہے۔

دوسری جانب، نیویارک پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب بھی حالتِ جنگ میں ہے اور جنگ کے بعد پیدا ہونے والی چیلنجنگ صورتحال مسلسل برقرار ہے۔ انہوں نے مغربی اور یورپی ممالک کے دہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطین، غزہ، لبنان اور ایران کے معاملے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جبکہ ایران میں کسی ایک فرد کا مسئلہ بننے پر بھی انسانی حقوق کا واویلا مچاتے ہیں۔ عباس عراقچی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ عالمی امن و سلامتی برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور اس پر اعتماد ختم ہو چکا ہے جس کی بحالی اب ناگزیر ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ صدر مسعود پزشکیان جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ مختلف عالمی سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں اور عالمی میڈیا کو انٹرویوز بھی دیں گے تاکہ ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کا دفاع کیا جا سکے۔