LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست کوہاٹ پولیس لائنز حملے میں 869 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال ہوا: بم ڈسپوزل رپورٹ اسحاق ڈار کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں، اسلام آباد یادداشت پر عمل درآمد پر زور امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا شرائط ختم حوثیوں کے حملے: برطانیہ کا سعودیہ کو دفاعی فضائی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ

Web Desk

22 September 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سخت موقف اپنائے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہو کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ حکومت اسلام آباد میں امن و امان کی قائم شدہ صورتحال میں خلل ڈالنے والوں سے بھرپور قوت کے ساتھ نمٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی تاریخ میں آج تک پرامن احتجاج کی کوئی مثال نہیں ملتی، لہٰذا مظاہرین ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کے خلاف قانون کے مطابق ایسی سخت کارروائی ہوگی جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا کیونکہ وہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھیں۔ انہوں نے اپوزیشن جماعت میں قیادت کے بحران پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ‘پی ٹی آئی میں بات کریں تو آخر کس سے کریں؟ وہاں انچارج اور حتمی فیصلہ ساز کون ہے؟’ انہوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی پارٹی میں کوئی نہیں سنتا۔ عطاء تارڑ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو رہنما بات چیت کا مطالبہ کر رہے ہیں ان کے پاس کوئی اختیارات ہیں نہ ان کی بات کا کوئی اعتبار ہے، اس لیے ان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ یا جواز نہیں بنتا۔