Web Desk
6 July 2026
پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کا بڑا اشارہ دے دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابی ماحول فراہم کیا جائے اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان کی پکڑ دھکڑ بند کی جائے، تو ہم آزاد کشمیر کے الیکشن میں حصہ لینے پر غور کر سکتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ فی الوقت پارٹی بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہے، جو کہ اتحادیوں، سیاسی و لیگل کمیٹی اور آزاد کشمیر کی مقامی قیادت کی مکمل رضامندی اور مشاورت سے سوچ سمجھ کر کیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وفاقی اور آزاد کشمیر کی حکومتیں وہاں شفاف انتخابات کا ماحول فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہی ہیں، اسی لیے ہم عوامی امنگوں کے مطابق بائیکاٹ پر مجبور ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 33 حلقوں کے لیے ہمارے پاس 138 درخواستیں آئی تھیں اور ہم نے میرٹ پر ٹکٹ جاری کیے تھے۔
ملکی معاشی صورتحال اور پٹرول کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ پٹرول مہنگا کرنے کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جب دنیا میں پٹرول کی قیمتیں صرف 3 فیصد بڑھتی ہیں تو پاکستان میں 20 فیصد بڑھا دی جاتی ہیں، اور عالمی سطح پر 17 فیصد اضافے کے جواب میں پاکستان میں قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ کر دیا جاتا ہے، جو عوام پر سراسر ظلم ہے۔
سیاسی ڈیڈ لاک اور مذاکرات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن الائنس کی جانب سے بات چیت کے تمام اختیارات صرف علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور اپوزیشن مل بیٹھ کر بات چیت کر لیتے تو ملک کے لیے اچھا ہوتا، لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ حکومت کی آفر صرف زبانی پیشکش کی حد تک ہوتی ہے، عملی طور پر کچھ نہیں۔ اب ملک کے مفاد میں سنجیدہ بات چیت ہونی چاہیے۔
لاہور میں غیر ملکی خواتین کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر کھل کر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف اتنا کہا کہ “کبھی کبھی چھوٹوں کی غلطی کی وجہ سے بڑوں کی بدنامی ہو جاتی ہے”۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی واقعے سے ملک کی بدنامی نہیں ہونی چاہیے اور اس پورے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔
متعلقہ عنوانات
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
پاک ترکیہ اقتصادی شراکت داری ایک نئے اور امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے، وزیراعظم
5 July 2026
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات نے 488 جانیں لے لیں، 5830 افراد زخمی
4 July 2026
الیکٹرک بسوں کی مانگ بڑھ رہی،147 تحصیلوں تک سہولت فراہم کریں گے: عظمیٰ بخاری
4 July 2026
استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کے فوراً بعد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو بڑا عہدہ مل گیا
4 July 2026
ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر جوڑے نے امن کا بینر لہرا کر منگنی کرلی
1 July 2026
یوزر نیم: واٹس ایپ کا نیا فیچر جس میں نمبر دیے بغیر رابطہ ممکن ہوگا
30 June 2026
کرپٹو کرنسی اور ٹریڈنگ میں شہریوں کو لوٹنے کا اسکینڈل؛ ملزم کا بینک اکاؤنٹ منجمد
27 June 2026