کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معطل، انٹرنیٹ سروس بھی بند
Web Desk
4 February 2026
بلوچستان سے اندرونِ صوبہ اور دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس پانچویں روز بھی معطل ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل سروس بند ہے۔ اسی طرح کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر کی سروس بھی معطل ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ انٹرنیٹ معطلی پانچ روز سے جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ریلوے اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ اور ٹرین سروس سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر معطل کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سفری منصوبے اور رابطے کے لیے متبادل انتظامات کریں۔
متعلقہ عنوانات
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ
20 November 2026
امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا
20 November 2026
خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026