سکیورٹی فورسز کا فتنہ الہندوستان کے حملوں کے جواب میں آپریشن، 58 دہشتگرد ہلاک
Web Desk
31 January 2026
سیکورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں کیے گئے حالیہ حملوں کے جواب میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق، مختلف لوکیشنز پر کی جانے والی follow-up کاروائیوں میں اب تک 58 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور پولیس کے 10 اہلکار شہید ہوئے۔
تاہم، خضدار سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد بھی حملے میں شہید ہوئے، جن میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔
سیکورٹی فورسز کی طرف سے مزید تعاقبی آپریشنز اور فضائی نگرانی جاری ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی میڈیا اور سوشل میڈیا کی فتنہ الہندوستان کے ساتھ مکمل حمایت نے اس دہشتگرد گروہ کے اقدامات کے پس منظر کو واضح کیا ہے۔