LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال

حکومت ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے: احسن اقبال

Web Desk

31 January 2026

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ملکی ترقی اور معیشت کی پائیداری کے لیے ایکسپورٹ اور ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کی کوشش کر رہی ہے۔

ساہیوال کے نواحی گاؤں 90 سکس آر میں نارووال یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دنیا میں جاری کشیدہ صورتحال خصوصاً ایران اور امریکہ کے معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر پائیدار امن یا مستحکم نظام کے لیے پچھلے سو سالوں میں جو قوانین وضع کیے گئے تھے، وہ غیر مؤثر ثابت ہو گئے ہیں۔ اس طوفان سے بچنے کے لیے حکومت محتاط انداز میں ملکی کشتی کو محفوظ راستے پر لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کا پورا احساس ہے، مگر ملک میں دہشت گردی کو ختم کرنے اور افغان بارڈر کو محفوظ بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ کسان اور زرعی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت تین سال قبل دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، اور حکومت کی کوشش ہے کہ تجارتی اور ٹیکس نیٹ ورک میں اضافہ کر کے معیشت کو مضبوط بنایا جائے۔