LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا

جنوری 2026 میں ایف بی آر کی ریونیو وصولیوں میں نمایاں تیزی، آمدن میں 16 فیصد اضافہ

Web Desk

31 January 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 کے دوران ٹیکس ریونیو کی وصولیوں میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایف بی آر نے جنوری میں مجموعی طور پر ایک ہزار 15 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مجموعی ٹیکس وصولی 7 ہزار 176 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ وصولیاں 6 ہزار 490 ارب روپے تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریونیو میں یہ اضافہ اصلاحاتی اقدامات اور مؤثر نفاذ کا نتیجہ ہے۔

جنوری 2026 میں براہِ راست ٹیکس وصولیوں میں 26 فیصد کا شاندار اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انکم ٹیکس کی وصولی 483 ارب روپے تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال جنوری میں انکم ٹیکس کی وصولی 381 ارب روپے تھی۔ ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس میں اضافہ بہتر نفاذ اور اصلاحات کا مظہر ہے۔

اسی طرح سیلز ٹیکس کی مد میں جنوری 2026 کے دوران 360 ارب روپے جمع کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس وصولیوں میں بہتری بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کی عکاس ہے، جبکہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ (LSM) میں بہتری کو حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق براہِ راست ٹیکس میں اضافے سے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی کے رجحان میں بہتری آئی ہے، جبکہ اصلاحات کے باعث ٹیکس نیٹ میں وسعت اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل نظام اور نفاذی اقدامات نے ریونیو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایف بی آر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ رواں مالی سال کے ریونیو اہداف کے حصول کے لیے اصلاحاتی عمل اور نفاذی حکمت عملی کو مزید مؤثر بنائے گا۔