صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشت گردی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Web Desk
31 January 2026
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن کو درپیش خطرات کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر اور بروقت کارروائیوں پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کے مختلف مقامات پر کی گئی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے پر افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کو سراہا۔
صدر آصف علی زرداری نے کارروائیوں کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن، شہریوں کے تحفظ اور قومی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست بیرونی سرپرستی میں سرگرم دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت، یکجہتی اور عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی فتنہ الہندوستان کی جانب سے بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنانے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی بھرپور پزیرائی کی ہے۔
وزیراعظم نے آپریشنز کے دوران وطنِ عزیز کی حفاظت کو اپنی جان پر فوقیت دیتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے دس فرض شناس سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ارضِ وطن کی حفاظت میں مصروفِ عمل ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ارضِ وطن کے دفاع کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026