قائدِ کشمیر و صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گئے
Web Desk
31 January 2026
قائدِ کشمیر اور صدر آزاد جموں و کشمیر، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 71 برس تھی۔
میڈیا ایڈوائزر کمال حیدر نے وفات کی تصدیق کر دی۔ صدر آزاد کشمیر کی نمازِ جنازہ اتوار کو سہ پہر 3 بجے ان کے آبائی گاؤں چیچیاں، میرپور میں ادا کی جائے گی۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مضبوط آواز اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے سب سے نمایاں رہنما تھے۔ انہوں نے 9 اگست 1955 کو میرپور آزاد کشمیر میں جنم لیا اور لنکنز اِن، برطانیہ سے بار ایٹ لا کی ڈگری حاصل کی۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 1996 میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم اور 2021 میں صدر منتخب ہوئے۔ وہ 9 مرتبہ اپنے آبائی حلقہ میرپور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر عالمی فورمز پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرتے رہے۔
انہوں نے لندن، نیویارک، برسلز، ڈبلن اور برلن میں تاریخی کشمیر مارچز کی قیادت کی اور مقبوضہ کشمیر کے دورے کے لیے واحد کشمیری رہنما تھے۔ سری نگر کے تاریخی لال چوک میں ان کا خطاب اور حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں تاریخ کا اہم باب ہیں۔
ان کے بیٹے یاسر سلطان نے بھی وفات کی تصدیق کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026