ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے، شہر کے ساتھ مذاق نہیں ہونا چاہیے،گورنر سندھ
Web Desk
31 January 2026
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گل پلازہ سانحے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی نہ کرنا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار ہونا چاہیے تھا، اور گل پلازہ جیسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اس کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔گورنر سندھ نے سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اپوزیشن کا کام آواز اٹھانا ہے لیکن حکومت کا بھی یہی فرض ہے کہ وہ عمل کرے۔ انہوں نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی پر نشاندہی کی کہ شہر کے بڑے سانحے کے وقت متعلقہ ذمہ داران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں آگ لگ رہی تھی لیکن سیاسی قیادت موقع پر موجود نہیں تھی، اور یہ شہریوں کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے پاکستان میں بیرونی فنڈنگ اور بھارت کی مداخلت پر بھی خبردار کیا اور کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کے پیچھے بھارت اور غیر ملکی عناصر کا ہاتھ ہے۔
گورنر نے زور دیا کہ شہر کی حفاظت، شہریوں کا تحفظ اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو۔
متعلقہ عنوانات
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان
22 November 2026
مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا
22 November 2026
خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا
22 November 2026
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026