LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران عام ریاست بننے کا فیصلہ کرے تو ترقی کے بڑے مواقع مل سکتے ہیں: مارکو روبیو آئی اے ای اے کے انسپکٹرز ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے، ٹرمپ امریکا سے آئندہ مذاکرات اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے: کاظم غریب آبادی گوجرانوالہ دن دیہاڑے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش اسلام آباد اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ وزیراعظم اور ایرانی صدر کی پریس کانفرنس، مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ‘سی پی ایس پی’ کی جانب سے اعزازی فیلوشپ ڈگری سے نواز دیا گیا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں امن کی بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم لبنان اور اسرائیل میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، واشنگٹن میں مذاکرات کا پانچواں دور شروع اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، بجٹ مسترد پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار بلز کی منظوری پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ فیلڈمارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا

سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف اہم کامیابی

Web Desk

31 January 2026

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے خلاف ایک اہم قانونی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کے ریکارڈ اور آپریشنل لاگ بکس پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ بھارت 9 فروری تک بگلہیار اور کشن گنگا منصوبوں کے تمام آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، اور اگر ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تو اس کی وجہ بھی عدالت کو بتانا ہوگی۔

عدالت نے پاکستان کو ہدایت دی ہے کہ وہ 2 فروری تک واضح کرے کہ کون سی دستاویزات درکار ہیں۔ کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔

پاکستان کے لیے یہ قدم سندھ طاس معاہدے کے تنازع میں ایک اہم قانونی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے پاکستانی موقف کو مضبوطی مل سکتی ہے۔