LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

باجوڑ میں امن جرگہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی

Web Desk

18 January 2026

پشاور : باجوڑ میں ارکان اسمبلی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے نے صوبے میں قیام امن کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

جرگے میں صوبے میں امن و امان، پاک افغان تعلقات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے وزیر اعلیٰ کے مؤقف کو سراہتے ہوئے باجوڑ میں امن قائم کرنے کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے متاثرہ گھروں کی تعمیر نو کے لیے مالی امداد 1.6 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے، ضم اضلاع میں پولیس بھرتیوں کی عمر کی حد بڑھانے، اور قبائلی مشران کی سکیورٹی فراہم کرنے کے اقدامات کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلے اکثر ناکام ہوئے، اس لیے قبائلی مشران اور صوبائی حکومت کو اعتماد میں لے کر پالیسی بنانا زیادہ مؤثر ہے۔ روشن قبائل پیکیج کے اسکولوں اور اسپتالوں کو بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔