LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کا پارلیمان کو فعال بنانے پر زور، اپوزیشن کو کمیٹیوں میں واپسی کی دعوت ایران کا متحدہ عرب امارات کا ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ غیر قانونی کال سینٹر چلانے پر 275 غیر ملکی گرفتار، 76 کو واپس بھیجنے کا فیصلہ بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، پارلیمانی امور، ملکی سیاست پر گفتگو عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان

دانش تیمور سے طلاق کی خبریں من گھڑت ہیں: اداکارہ عائزہ خان نے افواہوں کی تردید کر دی

Web Desk

18 August 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور سے علیحدگی اور طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر دونوں کی ازدواجی زندگی اور ممکنہ علیحدگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، جن کی بنیادی وجہ 8 اگست کو شادی کی سالگرہ اور 14 اگست کے مواقع پر خاندانی تصاویر کا پوسٹ نہ ہونا اور دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کی اسکریننگ پر عائزہ خان کی عدم موجودگی تھی۔ تاہم ایک فین پیج پر علیحدگی کی جھوٹی خبر پر عائزہ خان نے مختصر مگر واضح ردِعمل دیتے ہوئے صرف ’Fake‘ لکھ کر ان تمام افواہوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی کو ایک دہائی سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے اور ان کا شمار پاکستان کی مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔