LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز کے قریب نئی کشیدگی، بندر عباس اور جزیرہ قشم کے قریب یکے بعد دیگرے دھماکے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے نئی گج ڈیم کی تعمیر مکمل ہونے تک عدالتی مداخلت پر پابندی اسلام نے 14 صدیاں قبل خواتین کو مساوات اور معاشی حقوق دیے: یوسف رضا گیلانی ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار شہید، متعدد زخمی او آئی سی کانفرنس، خواتین کی ترقی مسلم دنیا کی خوشحالی کی ضمانت ہے: اعظم نذیر وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز پر مشترکہ طریقہ کار میں امریکا رکاوٹ بن رہا ہے: اسماعیل بقائی ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں سے تباہی، متعدد مکانات اور رابطہ پل بہہ گئے وفاقی آئینی عدالت کا تاریخی فیصلہ؛ نئی گج ڈیم کیس میں ہائی کورٹ کا حکم کالعدم یوکرینی صدر نے وزیراعظم یولیا کو عہدے سے ہٹا دیا، حکومت مستعفی وفاق اپنے نظام کی خامیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے انہیں دور کرے، سہیل آفریدی بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی مریم نواز سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق آئینی عدالت کا پیرسوہاہ مونال ریسٹورنٹ گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

ہم کراچی والے تمغوں کے حقدار ہیں: عائشہ عمر

Web Desk

12 July 2026

برطانوی تحقیقی ادارے ’دی اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ‘ (EIU) نے سال 2026 کا ’گلوبل لائیویبلٹی انڈیکس‘ جاری کیا ہے، جس میں رہائش کے اعتبار سے دنیا کے 173 شہروں کی فہرست میں کراچی کو 170 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، یعنی کراچی دنیا کا چوتھا بدترین رہائشی شہر قرار پایا ہے۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد معروف پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ عائشہ عمر نے کراچی کے ناقص بنیادی ڈھانچے اور ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عائشہ عمر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “ہمیں اس رپورٹ پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔” انہوں نے شہر کی تلخ حقیقتوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے رہائشی اس شہر میں رہنے، سانس لینے اور روزمرہ کے حالات کا مقابلہ کرنے پر باقاعدہ تمغوں کے حقدار ہیں۔

اداکارہ نے شہر کے مسائل پر کھل کر بات کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کراچی کے شہری روزانہ ٹوٹی پھوٹی اور آلودہ سڑکوں پر سفر کرتے ہیں، ٹریفک جام میں گھنٹوں پھنسے رہتے ہیں، اور گھروں میں گیس و بجلی کی شدید قلت کا سامنا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر وقت لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کا خوف ان کے سروں پر منڈلاتا رہتا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سخت محنت کے بعد تمام ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی اور ملکی معیشت میں سب سے بڑا حصہ ڈالنے کے باوجود، کراچی کے عوام ہر وقت ’لڑو یا بھاگو‘ (Flight-or-Fight) جیسی شدید ذہنی اور اعصابی کیفیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔