آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سکواڈ کا اعلان ، اہم کھلاڑی باہر
Web Desk
31 January 2026
کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق فاسٹ بالر پیٹ کمنز انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ ان کی جگہ بین ڈارشیوس کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم میں ایک اور اہم تبدیلی کے تحت میتھیو شارٹ کی جگہ میتھیو رنشا کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی قیادت مچل مارش کریں گے۔
حتمی اسکواڈ میں زیویر بارٹ لیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، بین ڈارشیوس، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، ٹریوس ہیڈ، جوش ہیزل وڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہن من، گلین میکسویل، میتھیو رنشا، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہوگا جبکہ ایونٹ 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026