عتیقہ اوڈھو نامور ہدایت کار کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئیں
Web Desk
18 July 2026
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اور سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک ٹاک شو میں شرکت کے دوران ماضی کے نامور ہدایت کار مرحوم اقبال کشمیری کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ شو کے دوران جب اقبال کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والی ان کی ایک پرانی فلم کا ویڈیو کلپ چلایا گیا، تو عتیقہ اوڈھو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو کر کہا کہ “ان گانوں کو چلا کر آپ مجھے رلا دیں گے کیونکہ انہوں نے مجھے اقبال کشمیری کی یاد دلا دی ہے۔”
اداکارہ نے ماضی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مرحوم اقبال کشمیری کے ساتھ سپر ہٹ فلموں ‘جو ڈر گیا وہ مر گیا’ اور ‘ممی’ میں کام کیا تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ فلم ‘ممی’ باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی تھی، لیکن اس کی شوٹنگ سے جڑی ان کی بہت سی خوبصورت یادیں ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے مسکراتے ہوئے ایک قصہ سنایا کہ “میں بیگ صاحب کے سامنے اقبال کشمیری کو بہت تنگ کیا کرتی تھی کیونکہ مجھے اس وقت ڈانس کرنا نہیں آتا تھا۔ اقبال صاحب کو اپنی ڈائریکشن اور اداکاری سے اس قدر محبت تھی کہ وہ مجھے سکھانے کے لیے خود ڈانس کر کے دکھاتے تھے۔” اداکارہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب بھی وہ ان کے انتقال کے بارے میں سوچتی ہیں، ان کا دل بھر آتا ہے، کیونکہ وہ اپنے کام کے لیے ناقابل یقین حد تک جنونی اور مخلص انسان تھے
متعلقہ عنوانات
فلمی ادارے میں احتجاج پر نصیرالدین شاہ کی حمایت، بی جے پی کا تحقیقات کا مطالبہ
26 October 2026
حنا جاوید کے اہلخانہ کا مریم نواز کو خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ
25 October 2026
اداکارہ ایمن سلیم نے پیپلز پارٹی جوائن کرلی
25 October 2026
ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد، بیٹے کا نام بھی بتا دیا
24 October 2026
ندیم نانی والا کی بہن کو پروٹوکول دینا اور چھوڑنا پولیس کو مہنگا پڑگیا
24 October 2026
لاہور: بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر ٹک ٹاکر سعمیہ مبارک گرفتار
23 October 2026
حنا جاوید قتل کیس: پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنگین تشدد کی تصدیق
23 October 2026
والد والدہ سے اتنی محبت کرتے تھے کہ میکے جانے پر طلاق کا جعلی نوٹس بھجوا دیا: اسماء عباس
23 October 2026