مجھے آج تک نہیں معلوم کہ میں کامیاب کیسے ہوا: عاطف اسلم
Web Desk
10 August 2026
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اور محبوب گلوکار عاطف اسلم نے اپنی فنکارانہ کامیابی اور موسیقی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں خود بھی آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کس طرح اس قدر کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اپنی شہرت کو محنت کے بجائیک محض اللہ تعالیٰ کا خاص کرم اور فضل قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر 11 ملین (1 کروڑ 10 لاکھ) سے زائد فالوورز رکھنے والے عاطف اسلم، جنہوں نے ’عادت‘، ’کچھ اس طرح‘، ’بخدا‘ اور ’دل دیاں گلاں‘ جیسے شہرہ آفاق گانوں سے دنیا بھر میں لاکھوں دلوں پر راج کیا، حال ہی میں بھارت کے ایک معروف یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے فنی سفر پر کھلم کھلا گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے گانے کی کامیابی کے بعد فنکار اگلے قدم کے بارے میں سوچتا ہے، جبکہ البم کی ریلیز کے بعد ذمہ داریوں کا بوجھ مزید بڑھ جاتا ہے۔ موسیقی سے کنارہ کشی کے سوال پر عاطف اسلم نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی میوزک چھوڑنے کا نہیں سوچا۔ البتہ تخلیقی جمود (Creative Block) کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک فنکار کے لیے کبھی کبھار خود کو خالی محسوس کرنا بھی ترقی کے سفر کا اہم حصہ ہے، جس کے بعد وہ دوبارہ شکر گزاری کے ساتھ تخلیقی عمل کی طرف لوٹتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026