LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

عاطف اسلم کی کیفے میں نماز ادا کرتے ویڈیو وائرل

Web Desk

6 July 2026

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں ایک کیفے کے اندر پرسکون انداز میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عاطف اسلم کی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ فوری طور پر اپنی جانب مبذول کرا لی ہے اور سوشل میڈیا پر اس پر بحث چھڑ گئی ہے۔ بیشتر صارفین نے ان کے اس عمل کو سراہتے ہوئے اسے دین سے وابستگی اور مصروفیت کے باوجود مذہبی فرائض کو ترجیح دینے کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا ہے۔ دوسری جانب، کچھ صارفین نے اس پر تنقید کرتے ہوئے اسے محض تشہیر یا دکھاوا قرار دیا، تاہم مداحوں کی بڑی تعداد نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ کسی کی نیت پر شک کرنا مناسب نہیں اور ویڈیو سے واضح ہے کہ وہ کیمرے کے لیے نہیں بلکہ معمول کے مطابق عبادت کر رہے ہیں۔