LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر

اسمبلی کوئی چوک یا چوراہا نہیں جہاں بغیر اجازت کسی کو کھلا چھوڑ دیا جائے: عظمیٰ بخاری

Web Desk

29 December 2025

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کوئی چوک یا چوراہا نہیں جہاں بغیر اجازت کسی کو کھلا چھوڑ دیا جائے، بلکہ یہاں داخلہ باقاعدہ قواعد و ضوابط کے تحت ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی اور ان کے ہمراہ آنے والے افراد پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئے، حالانکہ پی ٹی آئی کی جانب سے صرف 30 افراد کی فہرست پہلے ہی سیکریٹری اسمبلی کو فراہم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں داخلے کے لیے طے شدہ طریقہ کار موجود ہے جس کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

صوبائی وزیر کے مطابق سہیل آفریدی کے ساتھ آنے والے افراد نے اسمبلی کے گارڈز کو دھکے دیے، گملے اور دروازے توڑے اور زبردستی اندر داخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ان افراد سے کوئی خوف نہیں تھا، تاہم پی ٹی آئی کے کارکنان اپنی حرکتوں کے باعث ایسے ڈرامے کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا کہ اسمبلی کی حدود میں کھڑے ہو کر نہ صرف نامناسب زبان استعمال کی گئی بلکہ ان کے اور ان کے والدین کے بارے میں بھی غیر اخلاقی الفاظ کہے گئے۔ اس کے باوجود پنجاب حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور کوئی سخت ردعمل نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے افراد کا رویہ جارحانہ تھا جبکہ مشیر اطلاعات شفیع جان نے محسن نقوی کے خلاف بھی انتہائی نامناسب زبان استعمال کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ان کے خلاف کارروائی کرتی تو اسے مہمانوں کی توہین قرار دیا جاتا، جبکہ ان کی بدتمیزی کو نظر انداز کرنا بھی حکومت کے خلاف بیانیہ بنایا گیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا بیانیے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے حوالے سے من گھڑت دعوے کیے گئے۔

بلدیاتی انتخابات پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تاریخ کے اعلان کا انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب میں تمام ضمنی انتخابات یکطرفہ طور پر جیت چکی ہے اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے پی ٹی آئی کو عوامی سطح پر واضح پیغام مل جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی گزشتہ 12 برس سے خیبرپختونخوا میں حکومت میں ہے اور اس کے بیانات خود تضادات کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی لاہور تفریحی اور مطالعاتی دورے پر آئے تھے، پورے پروٹوکول کے ساتھ شہر کی سیر کرتے رہے، جبکہ اب وہ عدالتوں کے علاوہ کسی اور راستے سے ریلیف حاصل کرنا چاہتے ہیں