LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

ارشد وارثی نے شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ سائن کرنے کی اصل وجہ بتا دی

Web Desk

5 July 2026

بالی ووڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی نے اپنی آنے والی کامیڈی فلم ’دھمال 4‘ کی پروموشن کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ صرف اور صرف خان فیملی سے محبت کی بنیاد پر سائن کی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان اور ان کے خاندان کو کبھی کسی کام کے لیے انکار نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ماضی کا ایک واقعہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے انہیں نیٹ فلکس کی ایک ویب سیریز کے لیے فون کیا، تو انہوں نے اسکرپٹ یا کہانی سنے بغیر ہی فوراً حامی بھر لی تھی۔

ارشد وارثی کے مطابق آریان خان انہیں کہانی سنانا چاہتے تھے، لیکن انہوں نے منع کر دیا اور کہا کہ “مجھے کچھ نہیں سننا، تمہیں مجھ سے دو دن جو بھی کام کروانا ہے کروا لو۔” اداکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے آریان سے کہا کہ وہ یہ سب صرف اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ ان کے والد (شاہ رخ خان)، آریان اور ان کی پوری فیملی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔