LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور

پریشر تھا لیکن انجوائے کیا، تحمل سے کھیلا، اس لیے فتح ملی، عرفات منہاس

Web Desk

1 November 2026

قومی ٹیم کے نوجوان اور ابھرتے ہوئے پاکستانی آل راؤنڈر عرفات منہاس نے کہا ہے کہ میدان میں دباؤ ضرور تھا لیکن انہوں نے اس صورتحال کو انجوائے کیا اور تحمل سے کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی۔

حال ہی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سہ ملکی سیریز کے بہترین کھلاڑی (مین آف دی سیریز) قرار پانے والے 21 سالہ عرفات منہاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اسی طرح پرفارم کرنے کی کوشش کی ہے جیسی ٹیم کو ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فائنل میچ میں دباؤ تو تھا لیکن انہوں نے اس دباؤ کو قبول کرنے کے بجائے کھیل سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دی اور تحمل کا دامن نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں اور ان کے ساتھی کھلاڑی حسن نواز نے حریف ٹیم کے بولرز کو خاص طور پر ٹارگٹ کرنے کی حکمت عملی بنائی تھی۔

عرفات منہاس کا کہنا تھا کہ فائنل جیتنے کی بے حد خوشی ہے اور وہ ہمیشہ خود کو ایک حقیقی آل راؤنڈر ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ فائنل میچ کے دوران عرفات منہاس نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بولنگ میں 10 اوورز کیے اور بغیر کسی وکٹ کے 64 رنز دیے، جبکہ بیٹنگ کے شعبے میں ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 31 گیندوں پر 61 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ مجموعی طور پر اس سہ ملکی سیریز میں عرفات منہاس نے 5 میچز کی 5 اننگز میں مجموعی طور پر 149 رنز اسکور کیے جبکہ شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اور اسی آل راؤنڈ پرفارمنس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا