انگلینڈ کے خلاف عرفات منہاس نے اہم اعزاز حاصل کرلیا
Web Desk
21 October 2026
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر عرفات منہاس نے اپنی شاندار بیٹنگ اور بالنگ سے انگلینڈ کو چت کرتے ہوئے ایک نیا اور منفرد تاریخ رقم کر دی ہے۔
میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم عرفات منہاس کی تباہ کن بالنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور 39ویں اوور میں 215 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ عرفات منہاس نے نہ صرف مشکل وقت میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی اننگز کھیلی بلکہ بالنگ میں بھی صرف 40 رنز دے کر 6 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
اس لازوال آل راؤنڈ کارکردگی کے ساتھ عرفات منہاس ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک ہی میچ کے دوران نصف سنچری بنانے اور 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ منفرد سنگِ میل صرف شاہد آفریدی (3 بار) اور عبدالرزاق (1 بار) نے حاصل کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے سن 2000ء میں انگلینڈ اور عبدالرزاق نے بھی 2000ء میں بھارت کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026