LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار روس یوکرین کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر آمادہ فرانسیسی صدر میکرون کا سعودی عرب کا غیر اعلانیہ دورہ، ولی عہد سے ملاقات متوقع امریکی شہر ٹولیڈو میں زہریلے کیمیکل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا ترکیہ کا سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ، سیاسی رہنماؤں کا انتظامی یونٹس بڑھانے پر زور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ حراست: پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری، آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب

انورادھا پودوال اے آر رحمان کے دفاع میں میدان میں آگئیں ، موسیقار کی شرافت اور فن کا اعتراف

Web Desk

12 February 2026

بھارتی موسیقار، ریکارڈ پروڈیوسر اور گلوکار اے آر رحمان کے حالیہ بیان پر پیدا ہونے والی تنقید کے دوران معروف گلوکارہ انورادھا پودوال نے ان کے دفاع میں آواز بلند کی ہے۔

یاد رہے کہ ایک حالیہ انٹرویو میں اے آر رحمان نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے کم ہوتے کام کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ طاقت کے توازن میں تبدیلیوں نے ان تک پہنچنے والے کام کو متاثر کیا ہے۔ بعض افراد نے ان کے تبصرے کو فرقہ وارانہ تناظر سے تعبیر کیا، جس پر انورادھا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رحمان نہایت روحانی اور باوقار فنکار ہیں۔

انورادھا نے اے این آئی سے گفتگو میں واضح کیا کہ اگرچہ ان کی رحمان سے ذاتی ملاقات کبھی نہیں ہوئی، لیکن ان کی موسیقی کے ذریعے وہ انہیں جانتی ہیں اور ان کے کردار اور مقام کی عکاسی ان کے فن سے ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا اکثر فنکاروں سے ایسے سوالات کراتا ہے کہ وہ سنسنی خیز ردعمل پیدا کر سکیں، اور یہ روایت صرف اے آر رحمان تک محدود نہیں۔ ان کے بقول، انڈسٹری میں تجربے کے بعد وہ جانتی ہیں کہ انٹرویو لینے والے اکثر سوالات کو اس انداز میں ترتیب دیتے ہیں کہ مطلوبہ ردعمل حاصل ہو۔

رحمان کے حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ کیا بطور تامل موسیقار انہیں کبھی بالی ووڈ میں تعصب کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر انہوں نے کوئی امتیاز محسوس نہیں کیا، تاہم گزشتہ آٹھ برسوں میں انہوں نے انڈسٹری میں تبدیلیاں دیکھی ہیں۔