آئی فون 18 پرو کی خفیہ دستاویزات اور تصاویر ڈارک ویب پر لیک، ایپل میں کھلبلی
Web Desk
30 June 2026
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل (Apple) کے آئندہ آنے والے فلیگ شپ اسمارٹ فونز ‘آئی فون 18 پرو’ (iPhone 18 Pro) اور ‘آئی فون 18 پرو میکس’ سے متعلق انتہائی حساس ترین دستاویزات، سپلائرز کی تفصیلات اور مبینہ تصاویر ڈارک ویب پر لیک ہونے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ اس بڑے ڈیٹا بریک کے بعد ایپل کی عالمی سپلائی چین کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق، یہ انتہائی خفیہ معلومات ایک بدنامِ زمانہ رینسم ویئر گروپ “ورلڈ لیکس” (WorldLeaks) کی جانب سے ہیک کی گئی ہیں۔ گروپ نے یہ ڈیٹا ایپل کے بھارتی سپلائر ‘ٹاٹا الیکٹرانکس’ (Tata Electronics) کے سسٹمز سے چوری کیا ہے۔ لیک ہونے والی فائلوں میں آئی فون 18 پرو کے سینکڑوں پرزوں، مین سرکٹ بورڈ، بیٹری، کیمروں اور چپس بنانے والی کمپنیوں کی وہ اندرونی تفصیلات شامل ہیں جنہیں ایپل اپنے کاروباری رازوں کے تحت انتہائی خفیہ (Confidential) رکھتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض افشا ہونے والی دستاویزات پر باقاعدہ ایپل کی “Confidential” مہر لگی ہوئی ہے اور ان پر آئی فون 18 پرو سیریز کے اندرونی ‘کوڈ نیم’ بھی درج ہیں۔ مزید برآں، سال 2026 کے اوائل میں ٹاٹا کے پلانٹ میں کیے گئے ڈراپ ٹیسٹ (Drop Test) کے دوران استعمال ہونے والے مبینہ آئی فون 18 پرو ماڈلز کی حقیقی تصاویر بھی اس لیک شدہ مواد کا حصہ ہیں۔
ٹیک ماہرین کے مطابق، اس ڈیٹا لیک سے نہ صرف ایپل اور ٹاٹا الیکٹرانکس کے درمیان تجارتی اعتماد بری طرح متاثر ہو سکتا ہے بلکہ حریف اسمارٹ فون کمپنیوں، جعلی مصنوعات تیار کرنے والوں اور دیگر سپلائرز کو بھی ایپل کی سپلائی چین کی کمزوریوں اور مستقبل کی ٹیکنالوجی سے متعلق اہم معلومات حاصل ہونے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق، ایپل نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹاٹا الیکٹرانکس کے ساتھ مل کر اپنے ڈیٹا اور پلانٹس کے حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب، ٹاٹا الیکٹرانکس نے تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے حساس سسٹمز تک داخلی رسائی (Internal Access) کو مکمل طور پر محدود کر دیا ہے اور واقعے کے تفصیلی فرانزک آڈٹ کے لیے ایک نامور عالمی کنسلٹنسی فرم کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔
یہ پریشان کن پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میموری اور اسٹوریج چپس کی عالمی لاگت میں اضافے کے باعث ایپل پہلے ہی اپنی بعض مصنوعات کی قیمتیں بڑھا چکا ہے، جبکہ مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نئے بحران اور چپس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث آنے والے مہینوں میں آئی فون کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026
امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان
25 August 2026
عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون
25 August 2026
امریکا نے شام کو دہشت گردی کی سرپرست ریاستوں کی فہرست سے نکال دیا
25 August 2026
ایران پر نئی امریکی پابندیاں، اقتصادی لائف لائنز منقطع کرنے کا اعلان
25 August 2026
ہم ایران سمیت ہر میدان میں کامیاب ہو رہے ہیں: ٹرمپ
25 August 2026
ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں، آٹو پارٹس اور سٹیل پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان
25 August 2026