200 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
Web Desk
15 December 2025
قومی بچت مرکز نے آج 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق پہلے انعام کی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
قرعہ اندازی کے نتیجے میں پرائز بانڈ نمبر 758760 نے پہلا انعام جیتا۔ دوسرے انعام کے طور پر فی کس 2 لاکھ 50 ہزار روپے پانچ خوش نصیب افراد کو ملے، جن کے بانڈ نمبرز 033045، 487574، 694350، 837177 اور 877428 ہیں۔قومی بچت مرکز کے مطابق تیسرا انعام 1,250 روپے فی کس ہے، جو ملک بھر سے 2,394 افراد کو دیا جائے گا۔یہ قرعہ اندازی قومی بچت مرکز کی نگرانی میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق منعقد کی گئی۔ واضح رہے کہ 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ پر ایک پہلا انعام، پانچ دوسرے انعامات اور 2,394 تیسرے انعامات دیے جاتے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پرائز بانڈز کو ملک میں ایک مقبول اور محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، جو مختلف مالیت میں دستیاب ہوتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،
2 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026