امریکا کی پاکستان کو ریل انجن فراہمی اور معدنی وسائل میں تعاون کی پیشکش
Web Desk
27 December 2025
امریکی انتظامیہ نے پاکستان کو امریکی ساختہ لوکوموٹیوز (ریل انجن) فروخت کرنے اور ملک میں موجود معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ بات چیت دو ماہ قبل وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کے واشنگٹن دورے کے دوران آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
ذرائع کے مطابق امریکی خصوصی معاونین ریمونڈ ایموری کاکس اور رکی گِل نے پاکستانی وفد سے ملاقات میں امریکی تجارتی مفادات کے تحفظ کو ٹرمپ انتظامیہ کی ترجیح قرار دیا۔ رکی گِل نے پاکستان سے امریکی لوکوموٹیوز کی خریداری کے لیے حمایت کی درخواست کی، جس کے لیے ٹینڈر پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز اس وقت مالی مشکلات کا شکار ہے اور موجودہ لوکوموٹیوز کی مرمت و بحالی پر انحصار کر رہا ہے، جبکہ حال ہی میں 100 ڈیزل الیکٹرک لوکوموٹیوز کی مرمت کے منصوبے کی لاگت بڑھا کر 16 ارب روپے کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
18 June 2026
ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا، ٹرمپ
18 June 2026
ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری
18 June 2026
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
18 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
18 June 2026
امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا
17 June 2026