امریکی ریپر کارڈی بی کی عبایا میں پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل
Web Desk
16 December 2025
عالمی شہرت یافتہ امریکی ریپر کارڈی بی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے میوزک فیسٹیول میں پرفارم کرتے ہوئے مقامی ثقافتی روایات کا احترام کرتے ہوئے عبایا پہن کر پرفارم کیا۔
کارڈی بی نے اسٹیج پر حاضرین سے خطاب کے دوران ’’السلام علیکم‘‘ کہا اور بعد ازاں انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سعودی عرب کی جدید انفراسٹرکچر، ترقی اور شہری سہولیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ہر چیز جدید اور شاندار محسوس ہوتی ہے۔
یسٹیول سے قبل انہوں نے ریاض کے شاندار شاپنگ مالز اور شہری ماحول کی ویڈیوز بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس میں انہوں نے شہر کی رونق اور جدید سہولیات کی تعریف کی۔
ماہرین کے مطابق سعودی عرب میں بین الاقوامی فنکاروں کی شرکت ملک کے ویژن 2030 منصوبے کے تحت تفریحی اور ثقافتی شعبے کو فروغ دینے اور معیشت کو تیل پر انحصار سے آزاد کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
امریکی ریپر کارڈی بی کا یہ دورہ امریکی شہری مقدمے کے اختتام کے بعد ہوا، اور ان کی شرکت سعودی عرب میں بین الاقوامی فنکاروں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کا عملی مظاہرہ ہے
متعلقہ عنوانات
ایران کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے گئے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف
21 April 2026
ایران-امریکا مذاکرات: ایران کا جواب نہیں آیا، امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان مؤخر
21 April 2026
جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا،ایران کے معاملے میں جلدبازی سے فیصلہ نہیں کروں گا، ٹرمپ
21 April 2026
امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی
21 April 2026
ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر
20 April 2026
اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے
20 April 2026
ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر
20 April 2026
مذاکرات میں بریک تھروہواتوایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا، ٹرمپ
20 April 2026